پمز ہسپتال میں زیر علاج بیرون ملک سے آئی خاتون کی حالت نہ سنبھل سکی

  • March 23, 2020, 12:47 pm
  • COVID-19
  • 184 Views

پمز ہسپتال میں زیر علاج بیرون ملک سے آئی خاتون کی حالت نہ سنبھل سکی۔بیرون ملک سے آئی خاتون اور اسکا شوہر اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال ممیں زیر علاج بیرون ملک سے آئی خاتون کی حالت نہ سنبھل سکی۔خاتون کے رشتہ دار بھی پمزہسپتال پہنچ گئے۔
کورونا وائرس کے شبہ میں خاتون اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ پمز ہسپتال آئی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں ہسپتال آئی ہوں ،میری چاروں بیٹیاں بیمار ہیں،مجھے بھی کھانسی اور بخار ہے لیکن ہسپتال والے چیک نہیں کر رہے۔خاتون نے کہا کہ امریکہ سے آنے والے مریض ہمارے رشتے دار ہیں لیکن ہمیں روٹین والی دوائی دی گئی،کرونا وائرس کی متاثرہ خاتون ہم سے بھی ملتی رہی ۔انہوں نے کہا کہ میری طرح انکو بھی ہسپتال میں چیک نہیں کیا گیا تھا اور یہی رویہ میرے ساتھ بھی کیا ہے۔