شہبازشریف نے کورونا سے عوام کو بچانے کے لئے حکومت کو بڑی پیشکش کردی

  • March 22, 2020, 8:17 pm
  • COVID-19
  • 157 Views

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے, وڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیاگیا کورونا کی درپیش صورتحال میں پارٹی سطح پر دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں پارٹی رہنماوں مشتمل ہیلتھ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔
ہیلتھ ٹاسک فورس کورونا کی مانیٹرنگ اور عوام کی مدد کے لئے سفارشات تیار کرے گی سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ،خواجہ سلمان رفیق ہیلتھ ٹاسک فورس میں شامل عائشہ رضا فاروق ، مریم اورنگزیب اور عطاءاللہ تارڑ بھی ہیلتھ ٹاسک فورس میںشریک ہیں عطاءالللہ تاڑر ٹاسک فورس کی کوورڈینیشن کریں گے ہیلتھ ٹاسک فورس کے حوالے سےمریم اورنگزیب میڈیا کوآرڈینیشن کی ذمہ داریاں انجام دیں گی پارلیمانی ایڈوائزری گروپ اور پارٹی کے صوبائی صدور اور سنئیر رہنما پر مشتمل ایک دوسری کمیٹیکی بھی تشکیل رکن قومی اسمبلی شازہ فاطمہ خواجہ دونوں کمیٹیوں کی سیکریٹری کے فرائض ادا کریں گی۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کورونا سے عوام کو بچانے کے لئے حکومت کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف گروپ کے ہسپتال کورنٹین سینٹز کے طورپر استعمال کرنے کی پیشکش کردی اتفاق ہسپتال اور شریف گروپ کے تمام ہسپتالوں کورونا سے بچاو کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب ہیں۔ شہبازشریف کی جانب سے دیگر فیصلوں کا اعلان پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کی منظوری کے بعد کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف لندن سے آج صبح اسلام آبادپہنچے تھے،شہبازشریف بعد میں براستہ موٹروے اسلام آبادسے لاہور پہنچے ۔زیر اعظم نواز شریف کی خراب صحت کی وجہ سے لندن میں کئی ماہ سے موجود شہباز شریف وطن واپس آ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ فلائٹ پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں۔اسلام آباد پہنچنے کے بعد شہباز شریف نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے ہم وطنو سے درخواست کی ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور کوشش کر کے گھر پر رہیں تاکہ کوئی بھی ہم میں سے اس بیماری کی وجہ سے اپنے پیاروں سے جدا نہ ہو۔