لاہور سیالکوٹ موٹروے آج عام ٹریفک کیلئے کھل جائیگا: این ایچ اے

  • March 18, 2020, 11:25 am
  • National News
  • 182 Views

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 آج عام ٹریفک کے لیے کھل جائے گا، لاہور سیالکوٹ موٹروے تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔

نیشل ہائی وے اتھارٹی نے کہا ہے کہ لاہور اور سیالکوٹ کے درمیان زمینی فاصلہ اڑھائی گھنٹے سے سمٹ کر 50 منٹ تک رہ جائے گا، یہ موٹروے دو تاریخی اور صنعتی شہروں کو آپس میں ملائے گی، موٹر وے فعال ہونے سے علاقے میں ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہو گا۔