بلوچستان ہائیکورٹ نے کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی

  • March 17, 2020, 3:46 pm
  • COVID-19
  • 195 Views

بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ جب سرحد بند ہے تو کوروناکے کیس کہاں سے آرہے ہیں؟ہمیں بہت بہتر پتہ ہے کہ بارڈر پر کیاہورہاہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم خاموش رہتے ہیں تو یہ مطلب نہیں کہ ہمیں انسان نہ سمجھاجائے۔

ضرور پڑھیں: گلف، رشما رینٹل پاور ریفرنس: نیب نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی مخالفت کر دی
میڈیارپورٹس کے مطابق کوروناوائرس کے حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیراحمد لانگوپرمشتمل بینچ نے سماعت کی،عدالت نے کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے موثراقدامات نہ کرنے پروفاقی حکومت پر اظہاربرہمی کیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ جب سرحد بند ہے تو کوروناکے کیس کہاں سے آرہے ہیں؟ہمیں بہت بہتر پتہ ہے کہ بارڈر پر کیاہورہاہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم خاموش رہتے ہیں تو یہ مطلب نہیں کہ ہمیں انسان نہ سمجھاجائے۔

عدالت نے کیس کے سلسلے میں وفاقی نمائندے کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کیاکررہی ہے،ہم وفاقی سیکریٹری صحت کو نوٹس کریں گے،ہم نے جب انہیں بلایاتھا تو وہ کیوں نہیں آئے،کیا وفاقی نمائندے کورٹ کو بھی نہیں مانتے۔

ضرور پڑھیں: کرونا وائرس، مولانا طارق جمیل جب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو دونوں نے ایک دوسرے کو کس طرح سلام کیا ؟
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ وفاقی سیکریٹری ایسے شخص کو لگایاگیا ہے کہ جو 2 تین ماہ میں ریٹائرہورہاہے،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ریٹائر ہونےوالے شخص کو کیا دلچسپی ہے،عدالت نے صوبائی حکومت سے کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔