ڈاکٹر عامر لیاقت نے ملک میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیا

  • March 17, 2020, 3:12 pm
  • COVID-19
  • 214 Views

دنیا بھر میں تباہی پھیلانے کے بعد کرونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 200 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کرونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر قسم کے اقداما ت کئے جا رہے ہیں،اسی سلسلے میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا تھا لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں تعطیلات کے بعد لوگوں کو سیاحتی مقامات پر دیکھا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں پیغام جار ی کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستا ن میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ کرونا وائرس کو مذاق سمجھ رہے ہیں، چھٹیاں گھر پر رہنے کے لئے دی ہیں تا کہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے، لوگ باہر گھومنے جا رہے ہیں اور کھانے کھا رہے ہیں، میری گزارش ہے کہ والدین اپنے بچوں کو کم از کم 14 دنوں کے لئے گھروں میں رکھیں تا کہ اس وبا سے بچا جا سکے ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ہر گز رتے دن کے ساتھ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادمیں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد اب متاثرہ افراد کی تعداد 200 کے قریب پہنچ گئی ہے۔پنجاب میں آج ایک مشتبہ شخص جاں بحق بھی ہو گیا ہے جس کے بعد پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد8 ہو گئی ہے۔اسی سلسلے میں چھٹیاں دی گئی ہیں، لیکن لوگ گھروں میں رکنے کی بجائے باہر گھومتے نظر آ رہے ہیں جس پررہنما رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستا ن میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ والدین کو اپنے بچوں کو کم از کم 14 دنوں کے لئے گھر میں رکھنا چاہیئے۔