قرنطینہ سے جانے والوں کو سو فیصد کلیئر نہیں کہہ سکتے، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو

  • March 17, 2020, 3:00 pm
  • COVID-19
  • 151 Views

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ تفتان سے آئے زائرین کو ابتدائی ٹیسٹوں کے بعد دوسرے صوبوں میں روانہ کیا۔ قرنطینہ سے جانے والوں کو سو فیصد کلیئر نہیں کہہ سکتے۔

کوئٹہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اب تک کرونا کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہمیں اچانک سے کرونا سے نمٹنے کے لئے انتظامات کرنے پڑے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ میں رکھنے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ تاہم جانے والوں کو سو فی صد کلیئر نہیں کہہ سکتے۔ اس لئے ان کے صوبوں کو کہا ہے کہ ان کا ٹیسٹ کیا جائے۔

ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ شہر کو لاک ڈاؤن کرنے کی فی الحال نوبت نہیں آئی۔ قرنطینہ میں رہنے والوں کو خوراک سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں کسی چیز کی کمی نہیں، اگر ہوئی پورا کریں گے۔