کرونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریض لاہور کے میو ہسپتال میں دم توڑ گیا

  • March 17, 2020, 1:00 pm
  • COVID-19
  • 121 Views

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ میو ہسپتال میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیاہے ، کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں ہونے والی یہ پہلی موت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق غلام عمران حافظ آباد کا رہائشی تھا اور وہ ایران سے واپس آیا تھا جسے تفتان میں 14 روز قرنطینہ میں رکھا گیا جس کے بعد وہ کل ہی وہاں سے لاہور پہنچا۔ مریض کو گزشتہ روز لاہور کے میو ہسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوشی کی حالت میں تھاتاہم آج وہ دم توڑ گیا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے غلام عمران کی مکمل ہسٹری کو سیل کر دیا گیاہے جبکہ اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ جب مریض کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تو لائن میں آکسیجن نہیں تھی جس کے بعد انتظامیہ کو مطلع کیا گیا لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئی اور مریض کی حالت مریض خراب ہو گئی۔مریض کی میت کو ڈاکٹر مخصوص لباس پہن کر تابوت میں باہر لائے ،اسے کرونا وائرس کیلئے مختص کیے گئے وارڈ میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 183 ہو گئی ہے جبکہ دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔