پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ ختم کردی

  • March 17, 2020, 11:57 am
  • Sports News
  • 211 Views

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا۔ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ ٹیم کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی وجہ سے کھیلنا نہیں چاہتی۔

قبل ازیں کورونا وائرس کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے پی ایس ایل میں شامل 10 غیرملکی کھلاڑی اور ایک کوچ اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل فائیو میں میچز میں تماشائیوں کی تعداد بھی بہت مایوس کن رہی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 180 ہوگئی ہے۔