حکومت کا آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں100 فیصد بڑھانے پر غور

  • March 17, 2020, 11:46 am
  • National News
  • 288 Views

حکومت نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں100 فیصد بڑھانے پر غور شروع کردیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کی بجٹ حکمت عملی بنائی جائے گی، اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں100 فیصد اضافے اور الاؤنسزمیں 50 فیصد اضافے پر غور کیا جائےگا، اسی طرح آئندہ بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3 فیصد مقررکرنے کی سمری تیار کرلی، آئندہ بجٹ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرکے 5 ارب 90 کروڑ ڈالرتک لانے اور زرمبادلہ کے ذخائر14 ارب 80 کروڑ ڈالر تک لانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کل وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں بجٹ کی حکمت عملی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے پرغورہوگا۔
سرکاری ملازمین کے الاؤنسزمیں 50 فیصد اضافے پر غور کیا جائےگا۔ اسی طرح وزارت خزانہ نے آئندہ بجٹ میں معاشی ترقی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ٹیکس وصولیوں کے اہداف سے متعلق تیاری شروع کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں معاشی ترقی کا ہدف 3 فیصد مقررکرنے کی سمری تیار کی گئی ہے۔ جس میں آئندہ بجٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر14 ارب 80 کروڑ ڈالر تک لے جانے کا ہدف طے کیا گیا۔ اسی طرح کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرکے 5 ارب 90 کروڑ ڈالرتک لانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ بجٹ خسارہ 3329 ارب روپے سے کم کر کے2733 ارب روپے تک لانے اور ٹیکس ہدف 5238 ارب روپے سے بڑھا کر6799 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔ آئندہ بجٹ میں ٹیکس آمدن کومعیشت کے 15.6 فیصد تک لے جانے اور ٹیکس ہدف میں 1561 ارب روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ واضح رہے آئندہ بجٹ میں ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کے باعث حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا امکان ہے۔