سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ

  • March 16, 2020, 4:15 pm
  • Business News
  • 158 Views

سرمایہ کاروں کو بڑا جھٹکا، پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس پر ہنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے چلا گیا.

کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے چلا یگا۔ اس سے قبل آج صبح کاروبار کے آغاز پر ہی 1651 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 34 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، بعد ازاں پوائنٹس میں مزید کمی دیکھی گئی اور 2006 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 54 کی سطح تک گر گیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 48 پیسے سستا ہو گیا اور 157 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی معاشی صورتحال مخدوش ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل، کاٹن اور کوئلے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں شدید مندی کی لپیٹ میں رہیں۔