مولانا طارق جمیل نے کرونا وائر س سے بچاوٴ کا اسلامی طریقہ بتا دیا

  • March 16, 2020, 3:55 pm
  • COVID-19
  • 371 Views

مولانا طارق جمیل نے کرونا وائر س سے بچاوٴ کیلئے اسلامی طریقہ کار بتاد یا۔ تفصیلات مطابق مولانا طارق جمیل نے اپنی ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایک خطرناک بیماری نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ دنیا آڈیل نہیں ہے ، دنیا امتحان کی جگہ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم تمہے ضرور آزمائیں گے، آخر موت ہے۔
طارق جمیل کا کہنا ہے کہ جن لوگوں پر مصیبت آئے اور وہ شور نہ مچائے اس کے لئے آخرت میں خوش خبری ہے۔ حضرت محمد ﷺ سے زیادہ اللہ پر کسی کا یقین نہیں ، جب حضور ﷺ مدینہ کی ہجرت کیلئے نکلے تو ایک کافر کو اپنا گائیڈر رکھا جو پہاڑی راستوں کو جانتا تھا۔ اس لئے ہمیں بھی اللہ پر توکل ہونے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے۔
موت کا تعلق کسی وائرس سے نہیں ہے ، احتیاطی تدابیر دو طرح کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلا طریقہ سنت رسول کے مطابق ہے ۔ اس کے مطابق ہم صبح گھروں سے نکلنے سے پہلے صدقہ کرکے نکلیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ صدقے میں بکرا دیا جائے ۔ ہر آدمی اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ دے سکتا ہے ۔

ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے طارق جمیل نے کہا کہ حضرت ابوہریرہ ؓ کے پیٹ میں درد تھا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا اٹھو اور نماز پڑھو نماز میں صحت ہے۔
طارق جمیل کا کہنا ہے کہ خود کو کرونا وائرس سے بچاوٴ کیلئے نوافل ادا کئے جائیں۔ اور اپنے دل کو صاف کر لیں، تمام نفرتوں کو نکال دیں ۔ جبکہ دوسری جانب حکومت کی بتائی گئیں احتیاطی تدابیر کو بھی اپنایا جائے ۔ طارق جمیل نے نماز مختصر اور سنت گھر پڑھنے کے فیصلے کی بھی حمایت کردی ۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام خوف نہ کھائیں۔ کرونا وائرس اللہ کی آزمائش ہے۔