بھاری بھر کم فیسیں لینے والے ڈاکٹروں کی شامت آگئی

  • March 5, 2020, 1:43 pm
  • National News
  • 206 Views

پشاور : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آمدن سے زائداثاثوں والے 100 سے زائد ڈاکٹروں کی فہرست تیار کرلی اور نوٹس جاری کردیے ہیں جبکہ ٹیکس نہ دینے والے ڈاکٹروں کیخلاف مرحلہ وارکارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بھاری بھر کم فیسیں لینے والے ڈاکٹروں کی شامت آگئی ، ایف بی آر کی جانب سے آمدن سےزائداثاثوں والے 100سے زائد ڈاکٹروں کی فہرست تیار کرلی گئی اور تمام ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نوٹسز کے بعد ڈاکٹروں کے آڈٹ کی بھی تیاری کرلی ہے ، جس میں پشاور،ایبٹ آباد،بنوں اورمردان سمیت دیگراضلاع کے ڈاکٹرز شامل ہیں ، ان ڈاکٹروں کاٹیکس ریٹرن کم اور آمدنی زائد ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ادانہ کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد ہزاروں ہے اور ٹیکس نہ دینے والے ڈاکٹروں کیخلاف مرحلہ وارکارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ شہر قائد میں آمدن اور اثاثہ چھپانے والے ڈاکٹرز کے خلاف ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے 17 بڑے اسپتالوں کے ڈاکٹرز کا ڈیٹا طلب کرلیا تھا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ڈاکٹرز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے، نجی کلینک چلانے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔