ایس اینڈ جی اے ڈی 1تا15کی اسامیوں پر خود بھرتی کرے‘ قائمہ کمیٹی

  • March 5, 2020, 1:24 pm
  • National News
  • 255 Views


کوئٹہ(خ ن)مجلس قائمہ برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا اجلاس بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہواچیئرپرسن کی غیر موجودگی میں ارکان نے اسداللہ بلوچ کو اجلاس کی صدارت کے لئے نامزد کیا اجلاس میں ملک نصیر احمد شاہوانی، مبین خان خلجی، سکندر علی عمرانی، مہ جبین شیران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیاکمیٹی نے سفارش کی کہ 1 تا 15 گریڈ مشتہر آسامیو ں پر محکمہ خود ٹیسٹ لے کر لوگوں کو بھرتی کرے ، ٹیسٹنگ سروسز پر انحصار نہ کیاجائے ٹیسٹنگ سروسز کی بجائے محکمہ باآسانی جوابدہ ہو سکتا ہے کمیٹی نے متفقہ سفارش کی کہ محکمہ کے بنائے ہوئے کمیٹیز ہی ان آسامیوں کو پرُکرےاسداللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان ہاوس اسلام آباد اور کراچی میں ہمیں صوبے سے تعلق رکھنے والے لوگ کام کرتے نہیں دکھائی دیتے بے روزگار سب سے زیادہ ہمارے صوبے میں ہیں اور ان ہائوسز میں ہمارے لوگ نہیں ہوتے ہیں۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ ان ہائوسز میں بلوچستان کے لوکل افراد کو رکھا جائےکمیٹی نے اجلاس کے دوران محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو تنبیہ کی کہ اسلام آباد کے جی 8 میں واقع بلوچستان کے فلیٹس کو غیر متعلقہ لوگوں سے جلد از جلد خالی کروایا جائے سفارشات میں کہاگیا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کلاس فور کے
ملازمین کو اسلام آباد میں کام کرنے کے لئے ایک اسپیشل الائونس دیا جائے تاکہ ان کی رہائش کا مسلہ حل ہو سکےبلوچستان ہائوس کی گاڑ یاں غیر قانونی طور پر جن شخصیات کے پاس ہیں محکمہ ان لوگوں سے جلد از جلد گاڑیاں وصول کریں۔