محکمہ معدنیات بلوچستان میں کروڑوں کی کرپشن؛ ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر

  • March 5, 2020, 1:23 pm
  • National News
  • 255 Views

کوئٹہ: محکمہ معدنیات بلوچستان میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

محکمہ معدنیات بلوچستان کے افسران اور کوئلہ کمپنی کے مالک سمیت دیگر کی جانب سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق محکمہ معدنیات بلوچستان کے افسران اور کوئلہ کمپنی کے مالک سمیت 7 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرتے ہوئے ملزمان کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کول کمپنی کے مالک عاصم اکبر خان، بشیر محمد اور گل نواز کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کردیا گیا ہے۔