زائرین کی آمد جاری، کلیئر ہونے والے 252 افراد کوئٹہ روانہ

  • March 1, 2020, 1:23 pm
  • National News
  • 191 Views

تفتان / چاغی / کوئٹہ: تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جب کہ 15 روز قرنطینہ میں رکھنے کے بعد 252 زائرین کو کوئٹہ روانہ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی شیر زمان کے مطابق 252 زائرین کو 14 روز پاکستان ہاوس قرنطینہ میں رکھنے کے بعد بروز ہفتہ کوئٹہ روانہ کردیا جبکہ بروز جمعہ 340 زائرین ایران سے پاکستان تفتان بارڈر میں داخل ہو گئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے اسکرننگ کے بعد 184 زائرین کو پاکستان ہاوس میں رکھا جبکہ 156 پاکستانی جس میں تاجر و دیگر پاکستانی شہری شامل تھے ان کا بھی مکمل طبی چیک اپ اور اسکریننگ کے بعد جو شہری ایران کے متاثرہ شہروں میں نہیں گئے تھے انھیں گھر روانہ کردیا۔