بالی وڈ کترینہ کیف نے فلمیں سائن کرنا بند کر دیں

  • October 20, 2013, 2:17 pm
  • Entertainment News
  • 272 Views


ممبئی (آئی پی این ) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلمیں سائن کرنا بند کر دیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ نے اگلے سال رنبیر کپور کی دلہن بننے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔بالی وڈ کی یہ خوبصورت جوڑی چاہے کتنی ہی تردید کیوں نہ کرے۔ محبت کے قصے اتنیعام ہو گئے ہیں کہ شاید ہی کوئی یقین کرے گا۔ دونوں ایک دوسرے کے اتنے قریب ہیں کہ فلم نگری میں سب ان کے ایک ہونے کا یقین سا کرنے لگے ہیں۔ رنبیر کپور چاہے کتنے ہی بدتمیز ہوں محبت کا اقرار کھلے عام نہیں کریں گے۔ تازہ خبر یہ ہے کہ بالی وڈ باربی ڈول نے فلمیں سائن کرنا بند کر دی ہیں۔ کہاجا رہا ہے کہ یہ فلمی جوڑی اگلے سال حقیقی جوڑی بننے جا رہی ہے۔ فلمیں سائن نہ کرنا شادی کی تیاریوں کا حصہ ہے