وفاقی وزیرفواد چودھری کا رمضان المبارک کی تاریخ کا اعلان

  • February 27, 2020, 1:21 pm
  • National News
  • 88 Views

25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، رمضان المبارک کا چاند24 اپریل کو دیکھا جا سکے گا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا سکے گا جبکہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ فواد چودھری کا کہنا ہے رویت حلال کمیٹی نے ذیعقد اور رجب کی تاریخ غلط دی ہے۔
انہوں نے مزید کا کہ اس حوالے سے 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفینگ دیں گے۔ ماضی میں پاکستان میں دو عیدین منائے جانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم کا نہیں بلکہ اتحاد کا باعث بنتے ہیں۔




واضح رہے اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ رمضان المبارک کے آغاز میں کم وقت رہ گیا، پاکستان میں رمضان کے مقدس ماہ کا چاند 23 یا 24 اپریل کو نظر آنے کا امکان، جبکہ عید الفطر 24 یا 25 مئی کو ہو سکتی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں کم ہی وقت رہ گیا ہے۔ رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سب سے مقدس ترین مہینہ ہے اور اہل ایمان ہر سال اس ماہ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ ملک میں رجب المرجب کا آغاز 2 روز بعد یعنی 26 فروری بروز بدھ کو ہو را۔ جس کے بعد رواں برس رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز میں تقریباً 2 ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ لوگوں ماہ مبارک کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رمضان کے ماہ کا آغاز کس تاریخ سے ہوگا۔ تاہم اب فواد چودھری نے رمضان کی تاریخ کا اعلان کردیا تھا اور بتایا ہے کہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔