فریحی ٹیکس میں چھوٹ کا معاملہ، سینما گھر 2 گروپوں میں تقسیم

  • October 20, 2013, 2:17 pm
  • Entertainment News
  • 243 Views


لاہور(آئی پی این ) حکومت کی جانب سے سینما گھروں سے تفریح ٹیکس میں چھوٹ کی معیاد ختم ہوجانے اور آئندہ تفریح ٹیکس کی مد میں 100فیصد وصولی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پرسینما گھردوگروپوں میں تقسیم ہوگئے۔ایک گروپ نے حکومت کوفکس تفریح ٹیکس دینے کا گرین سگنل دیدیا تودوسرا گروپ مزید 5 برس تک تفریح ٹیکس میں چھوٹ کا خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے ان دنوں سینما گھروں کے مالکان گروپوں کی شکل میں ایک دوسرے سے ملاقات کررہے ہیں جب کہ کچھ سینما مالکان نے تومسلم لیگ(ن)کی اعلی قیادت تک رسائی حاصل کرلی ہے اوران کے آشیرباد کے ساتھ ہی اپنی ڈیمانڈز کوپورا کرنے میں لگے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے تفریح ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے نوٹیفیکشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے لیکن اس سے قبل ہی سینما مالکان کا ایک گروپ اعلی حکومتی شخصیات کی مدد سے ٹیکس کو 100فیصد کی بجائے فکس ٹیکس کرنے کے لیے راضی کررہا ہے۔