گورنر سٹیٹ بینک بھاگنے کے چکر میں ہیں

  • February 21, 2020, 12:05 pm
  • National News
  • 646 Views

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ گورنر سٹیٹ بنک بھاگنے کے چکر میں ہیں۔ نجی چینل کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے شاہد مسعود نے کہا کہ رضاباقر بتاتے ہیں کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کا حال یمن اور ایتھوپیا جیسے ملکوں کی طرح ہو چکا ہے۔ مگر پاکستان کی عوام کو پریشان نہیں ہونا چاہئیے چند ماہ میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
گورسٹیٹ بنک نے یہ تک کہا کہ دنیا میں ایسے کوئی ملک نہیں چلتا ۔ان تمام بیانیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ گورنر سٹیٹ بنک بھاگنے کے چکر میں ہیں۔
واضح رہے جمعرات کے روز کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کم ترین ایکسپورٹ کے ساتھ افغانستان، یمن، سوڈان، جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک ایسے نہیں چلا کرتے۔
گورنرسٹیٹ بینک نے کہا کہ آج پاکستان کی سٹاک مارکیٹ ترقی کررہی ہے، سٹیٹ بینک مستقبل کے لیے پرامید ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اورمالیاتی خسارے کا بڑی خوش اسلوبی سے انتظام کیا گیا، ایک برآمدی یونٹ کے لیے قرضہ کی حد بھی دگنی کردی گئی، اسٹیٹ بینک ملک میں مالیاتی خدمات کا دائرہ وسیع کررہا ہے۔گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایز کوسستے قرضے فراہم کیے جارہے ہیں، 500 ارب روپے کے قرضہ ایس ایم ایز کو جاری کیے جائیں گے تاہم یہ حجم آبھرتی ہوئی معیشتوں کے تناسب میں کافی کم ہے۔
ایس ایم ایز دستاویزی شکل اختیار کرکے قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، ایس ایم ایز متوازی نظام سے قرضہ لیتی ہیں جو مہنگا ہوتا ہے۔ چیمبر آف کامرس ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کی اسکیموں کی ترویج کریں، بینکوں پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ رسک لینے کوتیارنہیں، ایس ایم ایز متحرک نہیں تو اس کا الزام بینکوں کو نہ دیا جائے۔