ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

  • February 21, 2020, 11:54 am
  • National News
  • 301 Views

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق امتیاز علی کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، کیانی سیکٹر کے علاقے وادی لیپہ میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سالہ شہید سپاہی امتیاز علی نوشہرہ کے علاقے پبی کا رہائشی تھا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات تسلسل سے ہوتے رہتے ہیں، دشمن فوج شہری آبادی کو بھی نشانہ بناتی ہے، جن میں کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔