حکومت کا 50 ہزار طلباءو طالبات کے لئے بڑا اعلان

  • February 21, 2020, 11:53 am
  • Education News
  • 405 Views

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت نے50 ہزار طلباء طالبات کی اسکالرشپ کیلئے5 ارب روپے مختص کئے ہیں ، وزیراعظم چاہتے ہیں طالبعلم وسائل نہ ہونےپرتعلیم سےمحروم نہ رہے۔

تفصیلات کے مطابق کینئرڈ کالج برائے خواتین کے 83ویں کانووکیشن سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ایچ ڈی کرنے والے کو بھی نوکری نہ ملے تو نظام تعلیم میں کچھ مسئلہ ضرور ہے ۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاکستان میں ریسرچ کامعیار اعلی درجے کا ہے ، 19 جنوری کو پہلی بار ملک میں یوم تحقیق منایا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت ہائر ایجو کیشن کے فنڈز میں کمی نہیں کرے گی ، حکومت نے50 ہزار طلباء طالبات کی اسکالر شپ کیلئے5 ارب روپے مختص کئے ہیں، وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں کہ کوئی لائق طالب علم وسائل نہ ہونے کی بنا پر تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والوں کو ملک اور معاشرے کو خدمت کرکے واپس بھی لوٹانا چاہیئے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی11اگست کی تقریر میں واضح کردیا تھا کہ ہر شہری کو مذہبی آزادی ہوگی، آئین پاکستان تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے، جس کے لئے ریاست اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔