ری دیوی نے منفی کردار کی پیشکش ٹھکرادی

  • October 20, 2013, 2:16 pm
  • Entertainment News
  • 229 Views


ممبئی(آئی پی این ) ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ سری دیوی نے بالی وڈ میں اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لئے منفی کردار کی پیشکش مسترد کر دی۔بالی وڈ نگری میں 15 سال بعد فلم انگلش ونگلش سے کم بیک کرنے والی سری دیوی پچاس سال کی ہوچکی ہیں۔ لیکن اب بھی ان کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے۔جبھی توOn Rock اورKai Poche جیسی منفرد فلمز کے ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی نئی فلم فتور میں منفی کردار کی آفر ٹھکرا دی۔ سری دیوی نے 90 کی دہائی میں فلم جدائی میں ایک لالچی عورت کا کردار نبھایا تھا جسے وہ اپنی سب سے بڑی غلطی مانتی ہیں۔ایور گرین سری دیوی اپنی اس غلطی کو دہرانا نہیں چاہتی ،اسی لئے انگلش ونگلش کی طرز پر کسی منفرد کردار کی پیشکش کا انتظار کر رہی ہیں۔