کوئٹہ میں ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر شکل اختیار کر گیا

  • February 17, 2020, 11:24 am
  • National News
  • 214 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر شکل اختیار کر گیا شہر میں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے شہری روڈ کی دونوں اطراف میں گاڑیاں کھڑی کر دیتے ہیں جسکی وجہ سے شدید ٹریفک جام رہتا ہے حالانکہ پولیس کی جانب سے چند سال قبل ٹریفک کی سنگینی کی پیش نظر چند روڈوں کو ون وے کیا تھا لیکن اس کاوشوں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اور ٹریفک کا مسلہ اسی طرح سنگین ہی دن دس بجے سے ایک بجے تک شدید ٹریفک جام رہتا ہے اس دوران عوام اور خاص کر دوردراز کی علاقوں سے لائے جانے والے مریضوں کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے ٹریفک جام کی وجہ عوام خود ہیں جو سب کچھ جانتے ہوئے بھی ون وے روڈ پر ایک طرف گاڑی کھڑی کرنے کی بجائے دونوں اطراف میں گاڑیاں کھڑی کر دیتے ہیں اور ٹریفک اہلکاروں کی بات نہیں مانتے ہوئے ٹریفک قوانین کی دھجیاںاڑا رہی ہیں