قلات:ضلعی انتظامیہ کی پلاسٹک بیگزرکھنےوالوں کےخلاف کارروائی

  • February 14, 2020, 12:33 pm
  • National News
  • 287 Views

قلات میں ضلعی انتظامیہ کا پلاسٹک بیگز رکھنے اور فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک درجن سے زائد دکانوں سے ہزاروں روپے مالیت کے پلاسٹک بیگز قبضے میں لے لئے گئے۔

قلات میں حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایت پرانتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر زاہد لانگو کی سربراہی میں لیویز نے شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں پر چھاپے مارے اور ہزاروں روپے مالیت کے پلاسٹک بیگز قبضےمیں لے لئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قلات زاہد لانگو نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے،چیف سیکریٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر پلاسٹک بیگز رکھنے اورفروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دکانداراورشہری کپڑے،کاغذ اور ماحول دوست بیگز استعمال کریں۔ پلاسٹک بیگز کی خرید و ٖفروخت کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ دکان کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے۔