چین میں کرونا وائرس سے بچ کر پاکستان آنے والا طالب علم گھر جاتے ھوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ھوگیا

  • February 14, 2020, 12:24 pm
  • National News
  • 2.31K Views

چین میں کرونا وائرس سے بچ کر پاکستان آنے والا طالب علم گھر جاتے ھوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ھوگیا، امجد علی حصول علم کے سلسلے میں چین میں مقیم تھا چین میں کرونا وائرس پھیلنے لگا تو دیگر پاکستانیوں کی طرح امجد بھی بذریعہ فضائی سفر اسلام آباد پہنچا جہاں سے وہ ایک مسافر گاڑی میں اپنے آبائی علاقے ھنزہ کے لیے روانہ ھوا، کوہستان پٹن کے مقام پر گاڈی حادثے کا شکار ھوگئی جس میں چین پلٹ طالب علم جاں امجد علی بحق ھوگیا جبکہ دیگر تین افراد شدید زخمی ہوگئے


ھنزہ کے مقامی صحافی اسلم شاہ کے مطابق امجد علی چین میں زیر تعلیم تھا اور چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد گھر پاکستان واپس آیا اور اسلام آباد سے بذریعہ شاھراہ قراقرم سفر کرتے ہوئے گلگت آرہا تھا کہ گاڈی حادثے کا شکار ھوگئی، اسلم شاہ کے مطابق امجد علی کی میت آبائی علاقے ھنزہ جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہے، حادثے کے بعد امجد علی کی لاش کو آبائی علاقے حیدر آباد ھنزہ لاکر سپرد خاک کردیا گیا ، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلباء تعلیم کے سلسلے میں مقیم ہیں جن میں اکثر تاحال وطن واپس نھیں آسکے۔