چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے استعفے کی تردید کردی

  • February 11, 2020, 2:17 pm
  • National News
  • 180 Views

چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے استعفے کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل بتایا گیا تھا کہ چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا۔تاہم اب تاہم شبر زیدی نے استعفے کی تردید کر دی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چئیرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا۔
فی الحال خرابی صحت کی وجہ سے ذمہ داریاں نہیں سنبھال رہا۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ میں بیمار ہوں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا،ڈاکٹرز نے مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے۔شبر زیدی نے مزید کہا کہ میری وزیراعظم سے بھی بات ہو گئی ہےانہیں بتایا ہے کہ عہدے کا چارج مزید نہیں سنبھال سکوں گا۔
ہوزیراعظم سے درخواست ہے کہ چئیرمین ایف بی آر کے لیے نیا نام تلاش کر لیں۔

،میری درخواست پر وزیراعظم خود فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی ۔ طبیعت ناسازی کے باعث چئیرمین ایف بی آر کے رخصت چلے گئے تھے۔ شبر زیدی کی غیر معینہ چھٹی عمران خان کے لیے دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی کامران خان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کے لئے یہ یقینا بڑا دھچکا ہے۔
چئیرمین شبر زیدی وزیراعظم کی معاشی ٹیم کے اہم رکن تھے۔وہ کتنے عرصے تک غیر حاضر رہیں گے،اس بارے میں معلوم نہیں۔ پچھلے چند ہفتوں سے وہ طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے ایف بی آر میں وقت نہیں دے پا رہے۔ یہ مجموعی صورتحال وزیراعظم کے لیے انتہائی مشکل کا باعث بنے گی۔ شبر زیدی کپتان کی معاشی ٹیم کے ایک بہت اہم کھلاڑی تھے۔انہوں نے دو ہفتے کی چھٹیوں کے بعد 21 جنوری کو دوبارہ دفتر سنبھالا تھا مگر ان کی طبعیت نہیں سنبھل پائی اور پھر رخصت پر جانا پڑا۔
اس وقت ایف بی آر ایک بڑے کٹھن مرحلہ میں ہے۔ ٹیکس وصولیوں کے ٹارگٹ کو پورا کرنا ہے۔اس سال یہ بہت بڑا یعنی 5500 ارب کا ٹارگٹ تھا اور کہیں دور دور تک یہ ٹارگٹ پوتا ہونا نظر نہیں آ رہا۔ اس لحاظ سے آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ہے۔آئندہ پیر کو آئی ایم ایف کا وفد پاکستان آ رہا ہے۔جہاں پاکستان کی دوسری سہ ماہی کے بارے میں جائزہ لیا جائے گا۔یہ مذاکرات بہت اہم ہو سکتے ہیں۔ تاہم اب وزیر خزانہ نے نئے چیئرمین ایف بی آرکے لائے جانے کا اشارہ دے دیا ہے۔