بلوچستان میں پہلے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح

  • February 11, 2020, 11:32 am
  • National News
  • 124 Views

کوئٹہ: محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام بلوچستان کے پہلے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ نے بلوچستان کے پہلے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

اس موقع پر میر اسد بلوچ نے کہا کہ معاشرے میں ہر فرد کو بچوں کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، بلوچستان کے ہر ضلع میں چائلڈ پروٹیکش یونٹ قائم کریں گے، بے سہارا اور مایوس بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔