چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری، فی کلو پرچون قیمت 88 روپے تک پہنچ گئی

  • February 4, 2020, 2:55 pm
  • National News
  • 150 Views

لاہور: چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پرچون مارکیٹ میں فی کلو قیمت 88روپے تک پہنچ گئی۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت مزید 4روپے فی کلوبڑھ گئی، پرچون مارکیٹ میں فی کلو قیمت 88روپے تک پہنچ گئی۔ قیمتوں میں اضافہ سٹہ مافیا کی طرف سے بڑے پیمانے پر چینی کی خریداری کے بعد ہوا ہے۔

پیرکے روز چینی کا ایکس مل ریٹ 78 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، پچاس کلو بوری کا ایکس مل ریٹ 3900 سے تجاوز کرگیا۔ ایکس مل ریٹ بڑھنے سے تھوک مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت بڑھ گئی۔ اکبری منڈی میں پچاس کلو چینی کی بوری 4100 روپے میں فروخت ہوئی ۔جس سے تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 82 روپے فی کلو ہوگئی ۔