کوئٹہ: گھر میں گیس لیکج دھماکا، 2 بچے جاں بحق

  • February 3, 2020, 11:41 am
  • National News
  • 420 Views

کوئٹہ: پولیس لائن میں واقع گھر میں گیس لیکج کے دھماکے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پولیس لائن کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

گیس لیکج کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں 2 بچے جانبر نہ ہوسکے۔

ریسکیو ذرائع کا کہناہےکہ دھماکے میں زخمی دیگر 6 افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔