سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات سے روک دیا

  • February 3, 2020, 11:36 am
  • Breaking News
  • 228 Views

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات سے روک دیا

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات سے روک دیا،عدالت نے بی آر ٹی منصوبے کی مجموعی لاگت اورتکمیل کی تفصیلات طلب کرلیں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے خلاف پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کے پی کے حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی، خیبرپختونخواحکومت نے بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی نئی تاریخ دیدی،وکیل صوبائی حکومت نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ 31 جولائی کو مکمل ہوگا، وکیل صوبائی حکومت نے کہا کہ بی آرٹی منصوبے پر 2018 میں کام شروع ہوا،بی آرٹی کا ڈیزائن بھی کئی بار تبدیل ہوا،وکیل خیبرپختونخوا حکومت نے مزید کہا کہ پشاورہائیکورٹ نے مقدمہ میں وہ ریلیف دیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا،درخواست گزارصرف اپنے گھر کے سامنے تعمیراتی کام رکواناچاہتے تھے، عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات سے روکا جائے۔

سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کی درخواست منظورکرلی اور ایف آئی اے کو تحقیقات سے روک دیا۔سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی ؟منصوبے کی تکمیل کی ابتدائی تاریخ کیاتھی آگاہ کیا جائے ؟عدالت نے بی آر ٹی منصوبے کی مجموعی لاگت اورتکمیل کی تفصیلات طلب کرلیں ۔