بھارت میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

  • January 30, 2020, 4:33 pm
  • World News
  • 182 Views

بھارت اور فلپائن میں بھی کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کے ایک نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کیرالا کے وزیر صحت نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ووہان یونیورسٹی کے طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسے کیرالا کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، مریض کی حالت بہتر ہے اور اسے ہر وقت مانیٹر کیا جارہا ہے۔

کیرالا کے محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ ریاست میں 800 افراد کورونا وائرس کے شبے میں 10 اسپتالوں اور گھروں میں انڈر آبزرویشن ہیں