آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

  • January 30, 2020, 3:34 pm
  • National News
  • 171 Views

ملک بھر میں گزشتہ کچھ وقت سےآٹے کا بحران چل رہا ہے۔آٹا اگر کسی کو مل رہا تھا تو وہ مہنگے داموں پر لینا پڑ رہا تھا۔آٹے کی قیمت نے بھی ایک دم چھلانگ لگائی تھی اور قیمت70 روپے تک جا پہنچی تھی۔ایسے میں عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا جس پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ۔جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے اس بات کی مخالفت کی گئی تھی کہ آٹے کا کوئی بحران نہیں آیا۔
بحران کے علاوہ آٹے کی قیمتیں بھی زیربحث تھیں جس نے عوام کی کمر توڑ د ی تھی۔آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو تک جا پہنچی تھی۔لیکن اب آٹے کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جس کے بعد چکی آٹا 5 روپے فی کلو کی کمی کے بعد 65 روپے فی کلو ملے گا جبکہ آٹے کی بوری کی قیمت میں بھی400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
چکی آٹے کے ساتھ ساتھ فائن آٹے کی بوری کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے جس کے بعد فائن آٹے کی بوری 2550 روپے میں ملے گی۔

واضح رہے کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت نے عوام میں شدید غصہ بھر دیا تھا جس کے بعد صبح شام حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا جبکہ حکومت کی جانب سے اسے مافیا کا کام کہہ کر اس بات سے انکار کیا گیا تھا کہ آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے۔کچھ عرصہ قبل یہ تاثر بنا ہوا تھا کہ جیسے ملک میں آٹا ختم ہونے جا رہا ہے۔
ایسی خبروں نے عوام کو پریشان کر دیا تھا۔کچھ ٹی وی چینلز نے جب اس بارے عوام سے رائے جانی کہ ان کے کیا حالات ہیں تو اس پر عوام کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ہم سے آٹا خریدنے کی ہمت بھی چھین لی جائے گی تو ہم مر جائیں گے،ہمارے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ آٹے کے بحران اور اس کی بڑھتی ہوئی قیمت نے عوام کو پریشان کر دیا تھا لیکن اب آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد بوری کی قیمت میں بھی 400روپے کی کمی آئی ہے۔