حکومت کی 6 کمپنیوں کی نجکاری کیلئے تیاریاں مکمل

  • January 30, 2020, 12:12 pm
  • Business News
  • 172 Views

اسلام آباد : حکومت کی تحویل میں موجودچھ کمپنیوں کی نجکاری کیلئےتیاری مکمل کرلی گئی ہے، نجکاری کےعمل سےحکومت کوڈیڑھ سوارب روپےملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نجکاری کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، چھ حکومتی اثاثوں کی نجکاری کی تیاریاں مکمل ہیں۔

نجکاری کی جانےوالوں میں فرسٹ ویمن بینک اورایس ایم ای بینک، دو پاور پلانٹس،جناح کنونشن سینٹر اور سروسسز ہوٹلز شامل ہیں۔

ان کمپنیوں کی نجکاری رواں مالی سال کےاختتام تک مکمل کرلی جائےگی، کمپنیوں کی نجکاری سےڈیڑھ سوارب روپےحاصل ہوں گے۔

پاکستان میں دس سال کے بعد نجکاری کاعمل شروع کیاگیاہے، نجکاری کمیشن کےمطابق نجکاری میں دنیا بھر سے سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، منافع میں چلنےوالی کمپنیوں کے حصص بھی فروخت کئےجائیں گے۔

نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ اس عمل سےان کمپنیوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، پاکستان اسٹیل ملزکی تنظیم نواولین ترجیح ہےاوراس کیلئے مالیاتی مشیروں کی تقرری بھی ہوگئی ہے۔