آواران میں عبدالقدوس بزنجو کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

  • January 30, 2020, 12:08 pm
  • National News
  • 174 Views

آواران میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو نے الیکشن کے بعد علاقے کا دورہ تک نہیں کیا، آوران میں گزشتہ 20 سالوں میں ایک پائی کا ترقیاتی کام نہیں ہوا۔

مظاہرین نے کہا کہ نیب آوران میں ہونے والے کرپشن کی تحقیقات کرے، آواران میں 70 فیصد اسکول اور ہیلتھ سینٹر بند ہیں۔