چینی باشندوں کےساتھ ڈیوٹی کرنے والے اہلکار کسی سے ہاتھ نہیں ملائیں گے

  • January 30, 2020, 12:07 pm
  • Breaking News
  • 171 Views

پاکستان میں کروناوائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کردی گئی ،پولیس اہلکاروں کیلئے جاری ہدایات میں کہا گیاہے کہ پنجاب پولیس کے خصوصی تحفظ یونٹ کے اہلکار ماسک پہن کر ڈیوٹی کریں گے ،چینی باشندوں کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے اہلکار کسی سے ہاتھ نہیں ملائیں گے ۔

ہدایات میں مزید کہاگیا ہے کہ ماسک پہن کرڈیوٹی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی ،واضح رہے کہ ایس پی یو کے 10 ہزار اہلکاررچینی باشندوں کے ساتھ ڈیوٹی کررہے ہیں ۔