افغان سرحد پار سے پاکستان میں راکٹ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  • January 29, 2020, 3:59 pm
  • World News
  • 139 Views

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پار سے پاکستان میں راکٹ حملہ کیا گیا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سرحد پار سے دو راکٹ پاکستانی علاقے میں پھینکے گئے تاہم راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ پاکستان نے راکٹ حملوں کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔

ترجمان کے مطابق راکٹ حملوں کے بعد طورخم گیٹ آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، طورخم گیٹ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بند کیا گیا، طورخم گیٹ عارضی بنیادوں پر بند کیا گیا ہے، جلد کھول دیا جائے گا۔