پاکستان کو 10 دن میں جنگ ہرا دیں گے ۔ نریندر مودی

  • January 29, 2020, 3:56 pm
  • World News
  • 207 Views

پاکستان کو 10 دن میں جنگ ہرا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر سے گیدڑ بھبھکی‘ بھارتی وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو 10 دن میں جنگ ہار دیں گے۔ بھارتی کیڈٹس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندرمودی نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیکس سے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بنایا ۔
مقبوضہ کشمیر میں جاری جنگ کے دوران سینکڑوں لوگ اور اہلکار ہلاک ہوئے۔ گیدڑ بھبھکیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نریندرمودی نے کہا کہ کشمیر کے آزاد ہونے کے بعد سے ہی مسائل برقرار رہے ۔ جس کے باعث دہشتگردی پروان چڑھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے حالات کو نارمل قرار دےدیا تھا ۔
نریندرمودی کی مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا دکھانے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی تھی، یورپی سفیروں کی مقبوضہ وادی کے مخصوص دورے سے معذرت، یورپی سفیروں نے موقف اپنایا کہ مقبوضہ کشمیر کے حصاص علاقوں کا دورہ نہیں کرینگے۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اپنے حق میں دکھانے کے لیے یورپی سفیروں کو دعوت دی کہ وہ مقبوضہ وادی کا دورہ کریں اور وہاں پر صورتحال کا جائزہ لیں۔اس پر بھی بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب کچھ یورپی سفیروں نے جانے سے انکار کر دیا۔ یورپی سفیروں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی جائینگے تو عوام سے ملیں گے۔ یورپی سفیروں کا موقف ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حصاص علاقوں کا دورہ نہیں کرینگے۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا اور مشرقی وسطیٰ کے سفیرروں نے مخصوص دورے سے معذرت کر لی۔ واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیاں مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ جاری ہے۔ جس پر آئے دن کشیدگی دیکھی جاتی ہے۔ تاہم ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے معالے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 10 دن میں جنگ جیت سکتے ہیں۔