آپ کو ایک نہیں دو ٹیکے لگنے چاہئیں کیونکہ۔۔

  • January 29, 2020, 11:53 am
  • Political News
  • 182 Views

ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” عمران خان آپ جو باتیں کر رہے ہیں ، اس کے بعد آپ کو ایک نہیں بلکہ دو ٹیکے لگنے چاہئیں ۔“

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ عوام کو مس گائیڈ کر تے ہیں کہ آپ کی کابینہ آپ کو مس گائیڈ کرتی ہے ، آپ نے 16 ماہ میں روزگار ،کاروباراور معیشت سمیت ہر شعبے کو تباہ کر دیاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ آٹے چینی بحران کے ذمہ دار خسرو بختیار جہانگیر ترین ہیں ۔

یاد رہے کہ عمران خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2013 میں جب وہ سیڑھی سے گر کر زخمی ہوئے تو شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے ایسا ٹیکا لگایا کہ درد دور ہو گیااورٹیکا لگنے کے بعد انہیں نرسیں حوریں نظر آنے لگیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے تقریر بھی کردی جو مجھے یاد نہیں، درد دوبارہ ہونے لگا تو ڈاکٹر سے کہا ایک ٹیکا اور لگاوں۔وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر کو دھمکی بھی دی کہ ٹیکا لگاو ورنہ تمھیں چھوڑوں گا نہیں مگر ڈاکٹر نے ٹیکا نہ لگایا۔