بلوچستان سے 11 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی

  • January 28, 2020, 11:55 am
  • Breaking News
  • 179 Views

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان سے 1 ہزار 88 کلوگرام منشیات برآمد کر لی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 11 ارب پاکستانی روپوں سے زائد ہے۔

ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر پاک ایران بارڈر کے قریب تفتان میں کارروائی کی گئی، منشیات ایک گودام میں چھپائی گئی تھی جس میں 848 کلوگرام افیون، 84 کلوگرام چرس، 71 کلوگرام آئس ہیروین، 53 کلو گرام مارفین اور 32 کلوگرام گردہ چرس شامل ہے۔

برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 11 ارب پاکستانی روپوں سے زائد ہے، پولیس اسٹیشن اے این ایف دالبندین میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان جلد گرفتار کرلیں گے۔