پشین میں پریشر ككر پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق

  • January 27, 2020, 12:08 pm
  • National News
  • 142 Views

پشین: بلوچستان كے ضلع پشین كے علاقے سرخاب كیمپ كے ایک گھر میں پریشر ککر پھٹ جانے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حكام كے مطابق پشین كے علاقے سرخاب كیمپ میں نیک محمد كے گھر میں پریشر ککر پھٹنے سے 2 بھائی 13 سالہ جانان خان ،8 سالہ عطا الرحمان اور ان كی 7 سالہ بہن بی بی رحمانیہ جاں بحق ہوگئی جب كہ 7 سالہ حبیب اللہ شدید زخمی ہوگیا۔

7 سالہ حبیب اللہ کو طبی امداد كے لئے سول اسپتال كوئٹہ منتقل كیا جارہا تو وہ راستہ میں زخموں كی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس لاشوں کو ضابطے كی كارروائی كے بعد ورثاء كے حوالے كركے واقعے سے متعلق مزید كارروائی كررہی ہے۔