سالہ62 شخص نے جنسی تعلقات بنانے سے انکار پر نوجوان پر تیزب پھینک دیا

  • January 23, 2020, 2:54 pm
  • National News
  • 318 Views

سالہ62 شخص نے ناجائز تعلقات بنانے سے انکار پر نوجوان پر تیزب پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان پر تیزاب پھینک دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ایک شخص جس کی عمر 62 سال ہے اس نے نوجوان کو ناجائز تعلقات بنانے کی پیشکش کی جب نوجوان نے انکار کیا تو اس نے طیش میں آکر چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔
بوڑھا شخص 18 سالہ احمد پر دباو ڈالتا تھا کہ وہ اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرے۔نوجوان کے انکار پر اس نے انتقام لینے کے لیے احمد کے منہ پر تیزاب پھینک دیا۔یہ واقعہ ہاؤسنگ اسکیم چلڈرن پارک کے باہر پیش آیا۔ریاض نامی شخص احمد پر تیزاب پھینکنے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہو گیا۔تیزاب گردی کا شکار ہونے والے نوجوان کا چہرہ،گردن اور آنکھیں شدید جھلس گئیں۔
نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی منتقل کیا گیا جہاں نوجوان کو طبی امداد دی گئی۔نوجوان کو مزید طبی امداد کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔تیزاب گردی کا شکار نوجوان بینائی سے محروم ہو گیا۔پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریاض نامی شخص کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کر لیا ہے۔ریاض نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ احمد کو سوشل میڈیا سے جانتا تھا۔
ملزم کے خلاف دہشت گردی اور اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جب کہ دوسری جانب دو روز قبل دوست نے ناراضگی پر 18 سالہ نوجوان کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔بورے والا تھانہ ماڈل ٹائون کی حدود میں واقع احاطہ شاہ نواز کے رہائشی دسویں کلاس کے طالبعلم 18 سالہ احمد کی فیس بک پر فیصل آباد میڈیکل کالج کے چوکیدار نوجوان محمد ریاض سے دوستی کے بعد موبائل فون پر رابطہ تھا کچھ روز قبل ہونے والی موبائل فون پر ناراضگی ہو گئی جس پر گذشتہ روز ریاض نے چلڈرن پارک کے قریب موٹر سائیکل سوار ہو کر اس وقت احمد پر تیزاب پھینک دیا جب وہ اکیڈمی سے پڑھ کر واپس اپنے گھر جا رہا تھا۔،نوجوان کا چہرہ اور گردن شدید متاثر ہونے کے علاوہ ایک آنکھ کی بینائی بھی چلی گئی