دبنگ اور کنگ خانز کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی کامیابی کے 15 سال مکمل

  • October 19, 2013, 2:12 pm
  • Entertainment News
  • 203 Views


ممبئی (آئی پی این )دبنگ اور کنگ خانز کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی کامیابی کے 15 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ بالی وڈ کے دبنگ اور کنگ خانز کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے نے کامیابی کے 15 سال مکمل کرلئے۔ فلم کی کامیابی کے 15 سال مکمل ہونے پر بادشاہ خان نے ایک سماجی ویب سائٹ پر فلم کے تمام ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا مگراپنے ایک دوست کو شاہ رخ بھول ہی گئے۔راہول اور انجلی کی اس EVER GREEN LOVE STORYفلم کو کون بھول سکتا ہے۔ کچھ کچھ ہوتا ہے میں بالی وڈ کے دو اسٹار ،سلمان اور شارخ کی اداکاری اور دوستی کا چرچا بھی خوب تھا۔ کنگ خان نے سلو میاں کا نا تو شکریہ ادا کیا اور نا ہی انکا کوئی ذکر کیا۔حال ہی میں دونو ں ستاروں نے میڈیا کے سامنے ساری رنجشیں بھلا دی تھیں،مگر شاہ رخ کے سلمان کو ایک اہم موقع پر نظر انداز کرنے سے لگتا ہے کہ دال میں اب بھی کچھ کالا ہے۔