کوئٹہ میں آٹا، چینی مہنگا، نانبائیوں کی ہڑتال کی دھمکی

  • January 23, 2020, 1:00 pm
  • National News
  • 145 Views

کوئٹہ میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، چینی 80 روپے اور آٹے کی 59 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے، ادھر نانبائیوں نے کل تک روٹی کا نیا ریٹ نہ ملنے پر ہڑتال کا اعادہ کیا ہے۔

کوئٹہ میں مہنگے داموں پر چینی کی 80 روپے اور آٹے کی 59 روپےفی کلو کےحساب سے فروخت جاری ہے، چینی کی قیمت دو روز قبل 75 سے بڑھا کر 80 روپے فی کلو کردی گئی تھی جبکہ آٹے کی فی کلو قیمت بھی 3 روپے بڑھا دی گئی تھی۔

انتظامیہ نے آٹے کی فی کلوقیمت 50 اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 1 ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے، انتظامیہ نے چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ کے حساب سے رکھی ہے۔

دوسری جانب آٹے کی قیمت میں اضافہ کےبعد نانبائیوں نےانتظامیہ سےروٹی کی نئی قیمت کامطالبہ کر رکھا ہے۔

چیئرمین نانبائی ایسوسی ایشن نعیم خلجی کاکہنا ہے کہ 340گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی جائے اور اگر روٹی کا نیا ریٹ نہ دیا گیا تو کل سے ہڑتال کی جائے گی۔