اکشے کمار کی فلم باس کا پوسٹر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

  • October 19, 2013, 2:12 pm
  • Entertainment News
  • 141 Views


نئی دہلی (آئی پی این )بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی 16 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم باس کے لئے تیار کیے گئے پوسٹر کو دنیاکے سب سے بڑے پوسٹر کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔اکشے کے مداحوں کی جانب سے تیار کئے جانے والے اس پوسٹر کی لمبائی 180 فٹ اور چوڑائی 193 فٹ ہے جس کی تیاری میں چا ر ماہ کا عرصہ لگا۔ اکشے کمار نے ورلڈ ریکارڈ بک میں فلم کا نام شامل ہونے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کاسب سے بڑے پوسٹر کا اعزاز پاپ دنیا کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کا تھا