وزیر اعلیٰ بلوچستان کی انتظامیہ کو آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت

  • January 20, 2020, 1:43 pm
  • National News
  • 136 Views

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گندم اور آٹے کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں گندم اور آٹے کے بحران کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ خوراک گوداموں میں دستیاب گندم فلور ملوں کو فراہم کرےٍ۔

جام کمال نے صوبے میں تعینات تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں عوام کو مقرر کردہ نرخ پر آٹے اور گندم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت پیداکرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جائے۔