پاکستانی پاسپورٹ کو چوتھا بدترین سفری دستاویز قرار دے دیا گیا

  • January 9, 2020, 11:27 am
  • Entertainment News
  • 273 Views

پاکستانی پاسپورٹ کو چوتھا بدترین سفری دستاویز قرار دے دیا گیا

ایک امریکی فرم نے 108 ممالک کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کو چوتھا بدترین سفری دستاویز قرار دے دیا ے۔امریکی فرم ’’ہینلے پاسپورٹ انڈکس‘‘ نے بین الاقوامی سفر کے حوالے دنیا کے سب سے برے سفری دستاویزات میں پاکستانی پاسپورٹ کو صومالیہ کے ساتھ 104 ویں نمبر پر رکھا ہے۔سفر کے لحاظ سے بدترین پاسپورٹ والے ممالک میں افغانستان سرفہرست ہے۔
اسی طرح بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں عراق دوسرے نمبر پر اور شام تیسرے نمبر پر ہے۔امریکی فرم نے تاہم کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزے کے 32 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ پچھلے سال پاکستانی پاسپورٹ پانچواں بدترین سفری دستاویز قرار دے دیا گیا تھا۔دنیا میں طاقتور ترین اور بہترین پاسپورٹ کے لحاظ سے جاپان سرفہرست ہے۔
طاقتور پاسپورٹ والے ممالک میں سنگاپور دوسرے اور جنوبی کوریا اور جرمنی تیسرے نمبر پر ہیں۔

طاقتور پاسپورٹ کے لحاظ سے پورپی ممالک میں فن لینڈ سرفہرست اور چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ اسپین، لکسمبرگ اور ڈنمارک کے پاسپورٹس پانچویں نمبر پر ہیں۔طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں امریکہ کے دو نمبر کم ہوکر اٹھویں پر اور برطانیہ، ناروے اور بیلجیم کے برابر ہوا ہے۔ سفر کے لحاظ سے طاقتور پاسپورٹ میں کینیڈا کا نواں نمبر پر ہے۔ متحدہ عرب امارات کا نمبر بہتر ہوکر طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں اٹھارویں نمبر آگیا ہے۔