لوچستان سے 741 سرکاری افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئ

  • January 8, 2020, 2:14 pm
  • National News
  • 209 Views

کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیر مستحق افراد سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ فہرست سے نکالے جانے والوں میں گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے اعلی سرکاری افسران بھی شامل ہیں، چاروں صوبوں اور وفاق سے اعلی سرکاری افسران یا ان کے اہلخانہ بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفہ وصول کرتے رہے۔

8 لاکھ سے زائد غیر مستحق افراد میں اعلی سرکاری عہدوں پر فائز افسران بھی شامل ہیں، جو غریبوں کے نام پر جاری کی گئی رقم پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔ ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے جانے والے افراد میں گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے 2 ہزار 543 افسران شامل ہیں۔
متعدد اعلی سرکاری افسران اپنی بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے، اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں گریڈ 21 کے تین افسران جبکہ ملک بھر سے گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے۔

لسٹ سے نکالے گئے گریڈ 19 کے افسران کی تعداد 429 ہے۔ صرف صوبہ سندھ میں گریڈ 18 کے 342 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران نے بھی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔

گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران اس پروگرام سے مستفید ہوئے، بلوچستان سے 741 سرکاری افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے اعلیٰ افسران کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد ٹوئٹر پر جاری بیان میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، حیاہوتی ہے۔ غریب ترین لوگوں کے حق پر اس بے حیائی سے ڈاکا ڈالنے والوں کو کیا کہا جائے