نئے ایرانی کمانڈر کا امریکا کے 13 مقامات کو نشانہ بنانے کا اعلان

  • January 7, 2020, 5:50 pm
  • World News
  • 257 Views

نئے ایرانی کمانڈر نے امریکا کے 13 مقامات کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیل کے مطابق نئے تعینات ہونے والے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ امریکا کے لئے کمزو ر سے کمزور ٹارگٹ بھی بھیانک خواب ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ایرانی کمانڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی 52مقامات کو نشانہ بنانے سے متعلق دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
ڈونلڈٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے اسماعیل قاآنی کو جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے چار روز قبل تعینات کیا گیا تھا ۔ ایران نے وائٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی بھی دی تھی امریکا کی جانب سے ایران کے ثقافتی مقامات پر حملوں کی دھمکی کے بعد ایران نے بھی امریکا کے وائٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔
ساتھ ہی ایران نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی مفادات پر زبردست جوابی حملے کیے جائیں گے۔ایران کر رکن اسمبلی ابو الفضل ابو ترابی نے دھمکی دی ہ جوابی کاروائی کرتے ہوئے امریکی سرزمین پر حملہ کیا جائے۔ امریکا کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی صفحے ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے تھے ۔
جنرل سلیمانی کا قتل اسرائیلی نہیں بلکہ امریکہ کا معاملہ ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو مکمل طور پر امریکہ کا اپنا معاملہ قرار دے دیا ہے، ان کا کہناتھا کہ اسرائیل کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں یہ بات واضح کی ہے کہ 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ پر ہونے والے فضائی حملے میں اسرائیل کا کوئی ہاتھ نہیں نہ ہی اسرائیل کے ساتھ اس معاملے پر کوئی بات چیت کی گئی تھی، فضائی حملے کا فیصلہ امریکہ کا اپنا تھا جس میں اسرائیل کا کوئی ہاتھ نہیں۔