ایران کا امریکہ پر کامیاب جوابی حملہ

  • January 5, 2020, 6:51 pm
  • World News
  • 220 Views

ایران کا امریکہ پر کامیاب جوابی حملہ۔ امریکی حکومت کے فیڈرل ڈپازٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ کو ایرانی ہیکر گروپ نے ہیک کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکہ پر کامیاب جوابی حملہ کرتے ہوئے امریکہ کی بڑی ویب سائیٹ کو ہیک کر لیا ہے۔ یہ خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹس کے کچھ ہی دیر بعد ملی ہے، امریکی صدر نے اپنے ٹوئیٹس میں کہا تھا کہ ایران کی 52 سائیٹس امریکہ کے نشانے پر ہیں، جن میں ایران اور ایرانی ثقافت سے متعلق اہم ترین سائٹس شامل ہیں۔


ویب سائٹ پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر لگا دی گئی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کو خوفناک انداز میں دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا مطلب ایران کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی گال پر مکا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ یہ اسلامی ریپبلک ایران کی طرف سے پیغام ہے