امریکہ کی ایران کو ایک اور بڑی دھمکی

  • January 5, 2020, 6:50 pm
  • World News
  • 811 Views

امریکہ کی ایران کو ایک اور بڑی دھمکی، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی اور بہترین فوج رکھتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اگر ایران نے امریکی بیس پر حملہ کیا تو بنا ہچکچاہٹ نئے اسلحے سے کچھ استعمال کرینگے۔
انکا مزید کہنا ہےکہ امریکہ نے حال ہی میں جنگی ساز و سامان پر 2 کھرب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تہران نے امریکہ پر جوابی حملہ کیا تو 52 ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ امریکہ 52 ایرانی سائٹوں کو "نشانہ" بنانے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا ان میں سے بعض سائٹس ایران اور ایرانی ثقافت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ امریکی صدر نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران امریکی اہکاروں یا اثاثوں کو نشانہ بناتا ہے تو امریکہ کا حملہ تیز اور سخت ہوگا۔ امریکی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اپنے اہداف اور ایران کو انتہائی پھرتی اور شدت سے نشانہ بنائے گا۔
امریکی صدر کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ امریکہ مزید خطرہ نہیں چاہتا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو باقاعدہ دھمکی دی تھی کہ ایران نے اگر کوئی بھی کارروائی کی امریکہ کے کسی مفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو امریکہ نے 52 ٹارگٹ سیٹ کرلیے ہیں جہاں پر کارروائی ہوگی اور بہت تیزی سے ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ڈیمیج کنٹرول کے طور پر کوئی چھوٹی موٹی کارروائی کرے گا جس کو امریکہ بھی ہضم کرلے گا۔
کیونکہ چار دن قبل ٹرمپ کے بیان کو ہلکا لیکر ایران ایک بہت بڑا نقصان کرچکا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کئی سال پہلے ایران نے 52 امریکیوں کوبھی یرغمال بنایاتھا، امریکہ مزید خطرہ نہیں چاہتا، عراق میں امریکی ٹھکانوں پر حملوں کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ (جنرل سلیمانی) نے ہمارے سفارت خانے پر حملہ کیا جبکہ دیگر مقامات پر وہ مزید حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
اس کو ایک وارننگ سمجھیے کہ اگر ایران نے کسی امریکی یا امریکی اثاثوں پر حملہ کیا تو ہم نے 52 ایرانی مقامات کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔‘ واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان نے کہا تھا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکہ کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق سے ملحق سرحد پر ایرانی لڑاکا طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ امریکہ بھی مشرق وسطی میں مزید تین ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ اسرائیل نے شام اور لبنان سے ملحقہ اپنی سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ امریکہ نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔